گیس کی قلت پر سی این جی کی بندش 48 گھنٹے بڑھادی گئی

سوئی گیس کمپنی نے سندھ میں اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا

سی این جی اسٹیشنوں کو سوئی گیس کی فراہمی جمعہ کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو سی این جی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا ہے، اب سی این جی اسٹیشن مزید 24 گھنٹے بند رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق گیس کی قلت کے پیش نظر سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا دورانیہ مزید 24 گھنٹے کے لیے بڑھادیا گیا ہے، سوئی سدرن کمپنی نے گیس پریشر میں کمی کے بعد سندھ بھر میں آج بروز جمعرات بھی سی این جی اسٹیشنوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اب سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو جمعرات کی صبح 8 بجے کے بجائے جمعہ کی صبح 8 بجے گیس فراہم کی جائے گی،نئے نظام الاوقات (شیڈول) کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن بدھ کی صبح 8 بجے سے جمعہ کی صبح 8 بجے تک 48 گھنٹوں کے لیے گیس فراہمی سے محروم رہیں گے۔
Load Next Story