والدہ نے کینسر کو شکست دی کارتک آریان ماں کے حوصلے پر جذباتی ہوگئے

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد مشکل وقت سے مقابلہ کیا

بالی ووڈ اداکار اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے (فوٹو، فائل)

SRINAGAR:
بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے کہ ان کی والدہ نے کس طرح کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد کڑا وقت گزارا اور موذی مرض کو شکست دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر ملک میں کینسر سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے اسی حوالے سے ممبئی کے ایک اسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹار اداکار کارتک آریان شریک ہوئے۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر کے موضوع پر گفتگو کی اور اپنی باہمت والدہ مالا تیواری کے عزم وحوصلے کے بارے میں بھی بتایا۔


اداکار کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد مشکل وقت سے مقابلہ کیا، یہ ہم سب کے لیے کڑا امتحان تھا لیکن انہوں نے بہادری سے اس موذی مرض کو شکست دی۔

خصوصی تقریب میں وہ خواتین شریک تھیں جو کینسر سے صحت یاب ہوئیں۔ کارتک آریان نے باہمت خواتین کی کہانی سنی کہ انہوں نے کس طرح کیسنر سے جنگ لڑی۔

بھارتی اداکار نے کینسر کی جلد تشخیص اور اس کے علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی بیماری کا پتا چلے گا علاج میں اتنی ہی آسانی ہوگی، اس دور جدید میں بہت سہولیات آچکی ہیں جن کی مدد سے کینسر کے علاج اور تشخیص میں مدد مل سکتی ہے، خواتین کو روازانہ کی بنیاد پر چیک اپ کروانا چاہیے۔
Load Next Story