رائے ونڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


Staff Reporter February 24, 2022
واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ برہنہ کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی گئی۔ رائے ونڈ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان ابرار، وقاص اور رفیق درخواست واپس لینے لیے دباؤ ڈالتے ہیں جبکہ ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں