یوکرین میں محصور برازیلین فٹبالرز نے مدد کی اپیل کردی
روسی حملے کی وجہ سے یوکرینی دارالحکومت کیف میں متعدد برازیلین فٹبالز اپنے خاندان کے ہمراہ پھنسے ہوئے ہیں
روس کے حملے کے بعد یوکرین میں موجود برازیلین فٹبالرز دارالحکومت کیف میں محصور ہوگئے اور انہوں نے انخلا کے لیے برازیلین حکومت سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے یوکرین میں فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد دونوں مالک کے درمیان تنازع میں شدت آچکی ہے۔ روسی حملے کی وجہ سے یوکرینی دارالحکومت کیف میں متعدد برازیلین فٹبالرز اپنے خاندان کے ہمراہ پھنسے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹبالرز اپنی برازیلین حکومت سے اپیل کررہے ہیں یوکرین سے ان کا انخلا جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
کھلاڑیوں نے کیف میں قائم ایک ہوٹل میں ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ اپنے ملک سے مدد کی درخواست کرتے نظر آرہے ہیں۔ فٹبالرز جتنی جلدی ممکن ہوسکے یوکرین سے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔
خیال رہے کہ مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روسی کارروائی کے نتیجے میں یوکرین میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، سرحدیں بند کی جاچکی ہیں، بینکس کے دروازے بھی بند ہیں، عوام کو فیول اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا بھی سامنا ہے۔