7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا کرائے دار گرفتار
پولیس نے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
پنجاب کے علاقے شیرا کوٹ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیرا کوٹ پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا، جو بچی کا پڑوسی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کو بہانے سے کمرے میں لے کر گیا، جس کے بعد والدین اُسے تلاش کرتے ہوئے بالائی منزل پر واقع کمرے میں پہنچے تو وہاں ملزم بچی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
مزید پڑھیں: رائے ونڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد خاتون سے مبینہ زیادتی، ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی
والدین نے بتایا کہ ملزم ابراہیم بھی مکان کے بالائی پورشن پر کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ والدین کی شکات پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معصوم بچوں، خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔