وزیراعظم عمران خان کا روس یوکرین تنازع کو سفارت کاری سے حل کرنے پر زور

پاکستان کو امید ہے کہ سفارت کاری سے فوجی تنازع کو ٹالا جاسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک February 24, 2022
ترقی پذیر ممالک تنازعات کے دوران معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں، عمران خان (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD/ HYDERABAD/ لاہور: وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روسی صدر سے مسئلہ سفارت کاری سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ماسکو میں تین گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان میں متعلقہ اداروں سے رابطہ، یوکرین پر روسی حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ سفارت کاری سے فوجی تنازع کو ٹالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے کیونکہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ترقی پذیر ممالک تنازعات کے دوران معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیراعظم نے دنیا میں انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی، بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کے لیے تمام مذاہب کا احترام ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے، جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر روسی وزیر خارجہ نے ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا اور پھر وزیراعظم کو سلامی دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں