یوکرین کا ملکی دفاع کیلئے عام شہریوں کو مسلح کرنے کا فیصلہ
روسی جارحیت کے خلاف اور ملکی دفاع کے لیے لڑائی میں شامل ہونے کے خواہش مند شہری سامنے آئیں، یوکرینی صدر
DIJKOT:
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف لڑائی میں جو عام شہری ملکی دفاع کے لیے شامل ہونا چاہتا ہے اسے ہتھیار فراہم کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر حکومت نے عام شہریوں کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روسی جارحیت کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کے خواہش مند شہری سامنے آئیں۔
زیلنسکی نے روسی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ولادی میرپیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے خلاف گھروں سے نکلیں، وہ روسی جن کا ضمیر زندہ ہے وہ جنگ کے خلاف آواز بلند کریں۔
یوکرینی صدر نے ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے عالمی طاقتوں سے دفاعی سامان فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جونسن اور چیئرمین یورپین کونسل چارلس مائیکل سمیت دیگر بااثر رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔
دوسری جانب یوکرین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی حملے میں اب تک 40 فوجی اور10 شہری ہلاک ہوئے۔ جبکہ یوکرین نے جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔