
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں پنجاب حکومت، کمشنراور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس شاہد عباسی کریں گے۔
درخواست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول نے دائر کی ہے جس میں ایڈووکیٹ اسد عباسی کے توسط سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے اب ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔