افغانستان میں 8 پولیو ورکرز قتل

اس سے قبل 2021 میں 9 پولیو ورکرز کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک February 24, 2022
[فائل-فوٹو]

LOS ANGELES: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں قندوز اور تخار میں چار مختلف حملوں میں آٹھ پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق قندوز کے دارالحکومت میں پولیو ٹیموں کے چار ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے ضلع امام صاحب میں دو ویکسی نیٹرز اور ایک سوشل موبلائزر ہلاک ہو گئے۔ ویکسی نیشن ٹیم کا ایک رکن صوبہ تخار کے ضلع تالقان میں مارا گیا۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رمیز الکباروف نے ٹویٹر پر کہا کہ چار الگ الگ مقامات پر ہونے والے ان حملوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ہیلتھ ورکرز پر حملہ ہوا ہو۔ اس سے قبل 2021 میں پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کے دوران 9 پولیو ورکرز کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے ہودہ تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو تحقیقات کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں