یوکرین تنازعروس کی کیف میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کنٹرول کی کوشش

دونوں افواج میں لڑائی جاری


ویب ڈیسک February 25, 2022
روسی فوج نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضے کے پہنچ گئی (فوٹو: اے ایف پی)

MADRID: یوکرین کے صدر اور کیف کے میئر نے انکشاف کیا ہے کہ روسی فوج نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضے کے لیے قریب پہنچ گئی اور اُس نے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اب تک چالیس فوجیوں سمیت 57 شہری جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین فوج نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ جوابی کارروائی میں روسی فضائیہ کے پانچ جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، جس میں پچاس روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

یوکراینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کے شمال مشرق میں روس کے ایک فوجی علاقے پر میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی سے زائد ہو گئے ہیں۔

برووری شہر کے میئر کا کہبنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے حملہ دوپہر 2:30 بجے ہوا، یہ شہر یوکرین کی اسپیشل فورسز کا اڈہ ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف لڑائی میں جو عام شہری ملکی دفاع کے لیے شامل ہونا چاہتا ہے اسے ہتھیار فراہم کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں