نور مقدم کو انصاف ملنے پر پاکستانی شوبز شخصیات پُرمسرت
پاکستانی شوبز شخصیات نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو انصاف کی قتح قرار دے دیا۔
ملک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے عدالت کی جانب سے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا اب مقتولہ کو انصاف مل گیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے قاتل کو سزا ہوئی اور نور مقدم کے ساتھ اس دنیا میں ہی انصاف ہوگیا۔
سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی نور مقدم کے حق میں آنے والے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا اور کہا عدالتی فیصلے سے مقتولہ کے روح کو سکون ملے گا۔
ماورہ حسین نے بھی ظاہر جعفر کو سزا ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نور کو انصاف مل گیا۔
ٹی وی ڈرامہ اداکارہ اشنا شاہ نے نور مقدم کے قاتل کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت جشن منائیں گی جب قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔
Will celebrate justice once he hangs, which could take years. Side note: If I held someone hostage & killed them, & my middle-class mother was aware of this the entire time & aided me... she'd hang too (or at least spend her life in prison). Just saying.
خیال رہے کہ آج عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت اور دو شریک مجرموں کو دس دس سال قید کا حکم سنایا جب کہ مجرم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم سمیت تھراپی ورکس کے تمام ملازمین کو بری کردیا۔