نارتھ ناظم آباد مکینوں نے ڈاکو کو پکڑ کر دھنائی کردی
ڈکیت قصبہ کالونی کا رہائشی ہے، ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کے لیے آیا تھا
STOCKHOLM:
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں علاقہ مکینوں نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک R میں مکینوں نے ایک ڈاکو اسلحے سمیت پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔
موقع پر موجود شہری نے پکڑے جانے والے ڈکیت سے پوچھا کہ وہ کہاں رہتا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ قصبہ کالونی کا رہائشی ہوں اور میرے دیگر 2 ساتھی میرے ساتھ تھے جو موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ ہم یہاں پر ڈکیتی کی واردات کے لیے آئے تھے بعدازاں پکڑے جانے والے ڈکیت کو اسلحے سمیت موقع پر پہنچنے والی شارع نور جہاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی ملی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر علی خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈکیت کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ پولیس شہریوں کے تشدد سے زخمی ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔