کویتی کمپنی کاسندھ میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے معاہدہ

کویت پٹرولیم کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ساتھ مل کر سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام کرے گی۔


Business Reporter September 12, 2012
کویت پٹرولیم کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ساتھ مل کر سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام کرے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کویت پٹرولیم کمپنی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ساتھ مل کر سندھ میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر کام کرے گی۔

اس ضمن میں دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سندھ میں ''جاتی بلاک'' میں کام کریں گی جس میں کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی آپریٹر اور پی پی ایل پارٹنر ہوگی۔

کویت میں ہونے والے اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ڈی جی پٹرولیم کنسیشن قاضی سلیم صدیقی اور کے پی سی کی جانب سے اس کے ذیلی ادارے کویت فارن پٹرولیم ایکسپوریشن کمپنی سے جاتی بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایم او یو کے ساتھ ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق 2009 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی جاتی بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے کام کرے گی جبکہ پی پی ایل اس منصوبے میں جوائنٹ وینچر کے تحت پارٹنر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں