یوکرین نے 2 روسی فوجی گرفتارکرلئے

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے ٹوئٹرپرروسی فوجیوں کی تصاویرشئیرکردیں


ویب ڈیسک February 25, 2022
روس کی جانب سے 2 فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاعات پرردعمل سامنے نہیں آیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

یوکرین نے روس کے2 فوجیوں کوگرفتارکرلیا ہے ۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے 2 فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر حملے میں 40 فوجیوں سمیت 57 افراد ہلاک، ملک میں مارشل لاء نافذ

یوکرین کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسزنے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر2 گرفتارروسی فوجیوں کی تصاویرشئیرکردیں۔ روسی فوجیوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔روس کی جانب سے 2 فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاعات پرردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔



روس نے گزشتہ روز یوکرین پرحملہ کردیا تھا۔ حملے میں یوکرین کے متعدد شہروں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین اورروسی فوجی دستوں میں زمینی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں