روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوئے یوکرینی صدر

عالمی برادری حملے رکوانے کے لئے روس پردباؤ ڈالے، یوکرینی صدر


February 25, 2022
عالمی برادری حملے رکوانے کے لئے روس پردباؤ ڈالے،یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملوں میں فوجیوں سمیت اب تک 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ تخریب کاردارالحکومت کیف میں داخل ہوچکے ہیں۔روس یوکرین کو سیاسی طورپرتباہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، یوکرینی صدر

انہوں نے کہا کہ روسی حملوں میں اب تک فوجیوں سمیت 137 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کوروس پرحملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں