مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی2 نوجوان شہید

شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی


ویب ڈیسک February 25, 2022
شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں 2نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔

دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |