دو ماہ سے بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی اسد خٹک

سینیر سول جج فیصل رشید نے مقدمہ کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی


ویب ڈیسک February 25, 2022
وینا ملک نے بچوں کی حوالگی کا کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا کردی فوٹوفائل

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویلفیر چاھتا ہوں دو ماہ سے بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

سینیر سول جج کی عدالت میں وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، سینیر سول جج فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔

اداکارہ ویناملک عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ان کے سابق شوہر اسدخٹک عدالت میں پیش ہوئے۔ وینا ملک کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا سپریم کورٹ میں کیس کراچی ٹرانسفر کرنے کی پٹیشن زیر سماعت ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ تک سماعت روک دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ سینیر سول جج فیصل رشید نے مقدمہ کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر نے دونوں بچے حوالے کرنے کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک نے سماعت کے بعد کہا بچوں کی ویلفیر چاہتا ہوں، وینا ملک کے وکیل نے صلح کے لیے رابطہ کیا، دو ماہ سے بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ان کے کرائم جلد سامنے لارہا ہوں، بچوں کے فائدہ کے لئے لڑ رہا ہوں یہ میرا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں