درختوں اور پودوں کی حفاظت کیلیے شعور بیدار کیا جائے ڈاکٹر قیصر

جامعہ کراچی میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد،عام شہری بھی شرکت کرسکتے ہیں


Staff Reporter February 20, 2014
جامعہ کراچی میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد،عام شہری بھی شرکت کرسکتے ہیں۔فوٹو:فائل

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور فضائی کثافت نے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں درختوں اور پودوں کی حفاظت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے، پھول محبت اورامن کا بہترین علامتی ذریعہ ہیں، وہ جامعہ کراچی کے نباتاتی باغ میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، نمائش کا انعقاد جامعہ کراچی کے پلانٹ کنزرویشن سینٹر کے تحت کیا گیا ہے، شیخ الجامعہ نے کہا کہ پھولوں کی نمائش لوگوں میں باغبانی اور پھولوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرتی ہے۔

ڈائریکٹر سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن ڈاکٹر انجم عزیز نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف قدر ت کے حسین شاہکار کو عام لوگوں پہ افشاں کرے گی بلکہ اس کے اولین مقاصد میں پھولوں کی اہمیت وافادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے نمائش میں پھولوں کی3 ہزار اقسام رکھی گئی ہیں، نمائش میں فوٹوگرافی اور پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، افتتاحی تقریب میں شابق شیخ الجامعہ سید ارتفاق علی، ڈاکٹر عابد اظہر اور ڈاکٹر انصر رضوی نے بھی شرکت کی، یہ نمائش عام شہریوں کے لیے بھی ہے، نمائش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں