سوشل میڈیا پر عزتوں سے کھیلا جارہا ہے پیکا کی حمایت کرتا ہوں فواد چوہدری

یہ کہنا کہ قانون نہ ہویا قانون نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے، فواد چوہدری

سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے، فواد چوہدری:فوٹو:فائل

WASHINGTON:
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔


فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔



فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے۔
Load Next Story