
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے یہ ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
وکیل صفائی نے کہا تھا کہ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا اسے ضمانت منظور کیا جائے۔
دریں اثنا محسن بیگ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوگئی تاہم انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔