صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور

سیشن عدالت نے یہ ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی


ویب ڈیسک February 25, 2022
سیشن عدالت نے یہ ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی (فوٹو : فائل)

سیشن کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے یہ ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

وکیل صفائی نے کہا تھا کہ استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا اسے ضمانت منظور کیا جائے۔

دریں اثنا محسن بیگ کے خلاف غیرقانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوگئی تاہم انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ابھی ضمانت نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں