وقاریونس بھی سلمان ارشاد کے گن گانے لگے

سلمان ارشاد کے سوئنگ یارکرز کو دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں، وقاریونس


Sports Reporter February 25, 2022
سلمان ارشاد کے سوئنگ یارکرز کو دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں، وقاریونس

ISLAMABAD: وقاریونس بھی فاسٹ بولر سلمان ارشاد کی اسلام آباد کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد نوجوان بولر کے گن گانے لگے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وقاریونس نے لکھا ہے کہ لاہور قلندرز کی دریافت سلمان ارشاد نے زبردست رفتار اور لائن ولینتھ کے ساتھ بہترین اسپیل کیا ہے۔ ان کے ان سوئنگ یارکرز کو دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد کے میچ میں بہت اچھی کرکٹ ہوئی۔اسلام آباد ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے خلاف میچ میں سلمان ارشاد نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں