آج بارش کے باعث لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ

اگر میچ بے نتیجہ رہا تو لاہور کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔


Sports Reporter February 25, 2022
اگر میچ بے نتیجہ رہا تو لاہور کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

KARACHI/LAHORE: پی ایس ایل میں آج بارش کا خدشہ ہے جس کے باعث اگر میچ بے نتیجہ رہا تو لاہور کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

پی ایس ایل سیون کے دوسرا ایلیمنیٹر میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لیگ کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں شام کو بارش کی پیش گوئی کردی ۔بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں میچ کے اوورز کم ہوں گے۔میچ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ جائے گی۔لاہور قلندرز لیگ مرحلے میں زیادہ میچز جیتنے کے باعث فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

پی سی بی نے ستائیس فروری کو فائنل میں بارش کی صورت میں اضافی دن رکھا ہے۔ آج کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں