کلفٹن میں پانی کی عدم فراہمی پر سیکرٹری دفاع کو نوٹس

عدالت عالیہ نے سی بی سی اور ڈی ایچ اے کو انور منصور خان کو پانی فراہم کرنے کی ہدایت کردی


کورٹ رپورٹر February 25, 2022
عدالت نے سی بی سی اورڈی ایچ اے کومنصورعلی خان کوپانی فراہم کرنے کی ہدایت کردی:فوٹو:فائل

DUBAI: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں پانی کی عدم فراہمی اور چارجز وصول کرنے سے متعلق سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ، اٹارنی جنرل پاکستان، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ڈی ایچ اے حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں پانی کی عدم فراہمی اور چارجز وصول کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو پانی کی فراہمی کے لیے کئی خطوط لکھ چکا ہوں۔ پیسے جمع کرانے کا کہا گیا وہ بھی جمع کرائے حالانکہ سی بی سی بغیر چارجرز کے پانی دینے کا پابند ہے۔

انہوں نے مزید کہا سی بی سی ہر گھر کو ماہانہ 5 واٹر باوزر فراہم کرنے کا پابند ہے اوراس مد میں چارجز بھی وصول نہیں کرسکتا۔ مجھے آج تک پانی نہیں دیا جارہا اور ایک واٹر باوزر بھی نہیں دیا گیا۔

عدالت عالیہ نے سی بی سی اور ڈی ایچ اے کو انور منصور خان کو پانی فراہم کرنے اور فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ، اٹارنی جنرل پاکستان، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ڈی ایچ اے حکام کو 22 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں