اندرون ملک پروازوں میں دوران سفر کھانے پینے پر پابندی ختم

مسافروں کو وقت کے مطابق اسنیکس اور دیگر مینو کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا


Staff Reporter February 25, 2022
مسافروں کو وقت کے مطابق اسنیکس اور دیگر مینو کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم مارچ سے اندرون ملک پروازوں میں سفر کے دوران کھانے پینے کی پابندی ختم کردی۔

سی اے اے حکام کی جانب سے ملک کی ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان آپریٹ ہونے والی پروازوں پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی،جاری کردہ لیٹر کے مطابق یکم مارچ سے اندرون ملک ہوائی سفرکے دوران کھانے پرپابندی ختم کردی گئی۔

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو وقت کے مطابق اسنیکس اور دیگر مینو کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا، تاہم ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننے کی شرط برقراررہے گی، پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے پروازوں میں کھانے پینے کی ممانعت کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |