آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یوکرین کا روسی صدر کیلیے ذومعنی پیغام

یہ تصویر طنز یا مزاح نہیں بلکہ روس اور ہماری موجودہ کیفیت کی غماز ہے

روس اور یوکرین کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ کا سما ہے، فوٹو: ٹوئٹر

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ایک جنگ سوشل میڈیا پر بھی لڑی جا رہی ہے جس میں حکومتی آفیشل اکاؤنٹس بھی عام صارفین سے پیچھے نہیں رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر روسی فوج کے ٹینک اور میزائل کے ساتھ کیف پہنچتے ہی یوکرین کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ہٹلر اور روسی صدر ولادمیر پوٹن کا کارٹون دکھایا گیا ہے۔

اس کارٹوں میں اوڈلف ہٹلر کو کمزور اور نحیف روسی صدر کا چہرہ تھپتھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جرمنی کے سابق آمر اوڈلف ہٹلر کا چہرہ کھلکھلاتا جب کہ ولادیمیر پوٹن پریشان حال ہیں۔




تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ کوئی طنز یا مزاح نہیں بلکہ یہ تصویر آپ کے اور ہماری صورت حال کی عکاس ہے۔ جوابی ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس تصویر کو روس کو ٹیگ کرکے بتائیں کہ ہم ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

 

 
Load Next Story