بالی ووڈ میں اجے دیوگن کے والد اور وکی کوشل کے والد کی بے مثال دوستی
مجھے یاد ہے ایک مرتبہ میں بھوکا سڑکوں پر گھوم رہا تھا تو ویرو مجھے اپنے ساتھ گھر لے گئے اور کھانا کھلایا، شام کوشل
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے والد شام کوشل کی اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن سے ماضی کی مثالی دوستی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ڈائریکٹر شام کوشل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویرو دیوگن کی زندگی میں ان کے ساتھ گزارا وقت کبھی نہیں بھول سکتا، مجھے یاد ہے ایک مرتبہ میں بھوکا سڑکوں پر گھوم رہا تھا تو ویرو مجھے اپنے ساتھ گھر لے گئے اور کھانا کھلایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجے دیوگن کے والد بالی ووڈ کے بہترین ایکشن ماسٹر اور اِسٹنٹ ڈائریکٹر مانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد کامیاب فلموں میں اپنی خدمات سرانجام دیں. شام کوشل اور ویرو دیوگن کی بے مثال دوستی کو سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے بھی خوب سراہ رہے ہیں۔
انٹرویو میں شام کوشل نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ویرو دیوگن کے اسسٹنٹ کے طور پر کیا، اس وقت اسٹار اداکار اجے دیوگن چوتھی یا پانچویں کلاس میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ویرو کے ساتھ کام کیا، پیشہ ورانہ صلاحیتں اور گُر ان ہی سے حاصل کیے، موت سے قبل ان سے گہرے تعلقات کو بھی کبھی نہیں بھول سکتا، ماضی کی تمام یادیں میرے حافظے میں قید ہیں۔
یاد رہے کہ ویرو دیوگن 27 مئی 2019 کو ممبئی میں 85 برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہوئے۔