برطانوی ماہرین نے دنیا کا سب سے بڑا خاندانی شجرہ نسب تیار کرلیا
امید ظاہر کی کہ سائنسدانوں کو نسل انسانی کے ارتقا کے بارے میں مزید معلومات فراہم ہوگی، رپورٹ
برطانوی سانسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 کروڑ 70 لاکھ افراد پر مبنی 'دنیا کا سب سے بڑا خاندانی درخت' تیار کیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی نے 'غیرمعمولی' تفصیلات کے ساتھ شجرہ نسب تیار کیا اور امید ظاہر کی کہ سائنسدانوں کو نسل انسانی کے ارتقا کے بارے میں مزید معلومات فراہم ہوگی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ مطالعہ بیماری کی ابتدا کے علاوہ جینیاتی پیش گوئی کی شناخت کے حوالے سے طبی تحقیق میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شجرہ نسب طبی جینیاتی خطوں اور بیماریوں کے درمیان حقیقی تعلق کو ہماری مشترکہ آبائی تاریخ سے پیدا ہونے والے جعلی رابطوں سے الگ کرنے میں خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔