آسمان کو چھوتی مہنگائی پر حکومت بے بس 20 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

رواں ہفتے بیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، ادارۂ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ


Irshad Ansari February 25, 2022
چوالیس ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 17.40 فیصد تک پہنچ گئی (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے باعث 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں جبکہ مہنگائی کی سالانہ شرح 15.90 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پندرہ فروری کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی میں اضافے کی صورت آنے کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 24 فروری2022 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے میں ملک میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلا دودھ ، دہی، آٹا، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، چاول، کپڑا سمیت مجموعی طور پر20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلو، پیاز، انڈے، لہسن، ایل پی جی، دال چنا،دال مسور اوردال ماش پر مشتمل گیارہ اشیاء سستی ہوئی ہیں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چکن14.46فیصد،ٹماٹر 3.63فیصد ،سرسوں کا تیل2.96فیصد،ہاچائے کی پتی1.72 فیصدمہنگی ہوئی ہے جبکہ آلو 2 فیصد،پیاز2.63فیصد، دال مونگ0.90 فیصد، انڈے 2.60فیصد، لہسن 5.28 فیصد، دال چنا0.27فیصد، گڑ0.75 فیصد، دال ماش0.02 فیصد اور ایل پی جی0.76 فیصد سستی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح18.09فیصد رہی ہے۔

تنخواہ کے حساب سے مہنگائی کی شرح

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.51فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 15.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے، اس مہنگائی سے 44 ہزار روپے سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا کیونکہ اُن کے لیے مہنگائی کی شرح 17.40فیصد رہی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں12.33فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں13.45فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں14.73فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 15.65فیصد رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |