کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک February 25, 2022
شہید ہونے والوں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے (فوٹو فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف 3 پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نیتجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، تینوں کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اے ایس آئی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اپنی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امن و امان کی صورت حال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تخریب کار عناصر کو صوبے کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |