لاہور قلندرز کا فین اسپتال سے اسٹریچر پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ پہلے ہسپتال کے بیڈ پر میچ دیکھ کر جیت کی دعا کرتا تھا، اب اسٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں
لاہور قلندرز کا میچ دیکھنے کے لیے ہسپتال میں زیر علاج مریض اسٹریچر پر ہی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہسپتال کے بیڈ پر میچ دیکھ کر جیت کی دعا کرتا تھا، اب اسٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہوں۔ والدہ بھی اپنے بیمار بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے حیدر علی کا حال چال پوچھنے کے ساتھ اسٹیڈیم آمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ علاوہ ازیں حیدر علی کی والدہ نے بیٹے کے علاج کی درخواست کی۔
مریدکے کے رہائشی حیدر علی ایک حادثے میں ٹانگ اور بازو کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ حیدر علی کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلندرز ٹیم کے فین ہیں اور فخر زمان پسندیدہ کرکٹر ہیں۔