واٹس ایپ سے میسج اور کال کرنا مزید آسان ہوگیا

سری سہولت کے ذریعے ناصرف پیغامات بھیجے جاسکیں گے بلکہ یہ میسجز پڑھ کر بھی سنائے گی


ویب ڈیسک February 25, 2022
واٹس ایپ میں وائس اسسٹنٹ سری کی بہترین سہولت (فوٹو، فائل)

آئی فون میں پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ورچوئل وائس اسسٹنٹ 'سری' کی سہولت فراہم کردی گئی جس کے بعد اُن کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر سری فیچر کے ذریعے نا صرف پیغامات بھیجے جاسکیں گے بلکہ یہ میسجز پڑھ کر بھی سنائے گا، آئی فون صارفین کو سری کی مدد سے کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری کی یہ نئی سہولت آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم 'آئی او ایس 10.3' اور اس کے بعد کے ورژن میں موجود ہے۔

یہ (سری) سہولت اَن رِیڈ میسجز(نہ پڑھے گئے پیغامات) کو آواز کے ساتھ پڑھے گی جبکہ واٹس ایپ پر نئے میسجز آنے کی صورت میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن ایپ کھولے بغیر ہی غائب ہوجائے گا تاہم ان ریڈ میسجز نہ ہوں تو وائس اسسٹنٹ کا پیغام پڑھنے کا سسٹم کام نہیں کرے گا۔

نئی سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے آئی فون میں واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر موبائل کی سیٹنگ میں جائیں جہاں 'سیئنگ سری' کا آپشن آئے گا اسے کلک کرکے ٹرن آن کرلیں، بعد ازاں واٹس ایپ کو سری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے ٹرن آن کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔