تحریک عدم اعتماد حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 26, 2022
ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔—فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وفاقی وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں