امیگرین اسکینڈل 2 ازبک لڑکیوں کی تلاش میں چھاپے 12 غیر ملکی خواتین گرفتار

ایف آئی اے نے گرفتار لڑکیوں کو شناخت کے لیے تفتیشی مرکزمنتقل کردیا گیا۔


Saleh Mughal/یعقوب ملک February 20, 2014
جسم فروشی کرائی جاتی تھی، ذرائع، 2 مطلوب لڑکیوں کے علاوہ باقی کو اپنے ممالک بھیجا جاسکتا ہے، ڈائریکٹرایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

ایف اے ایف عملے کی ملی بھگت سے اسلام آباد ایئر پورٹ سے 3 ہفتے پہلے دوغیرملکی لڑکیوں کو بغیر امیگریشن جانے دینے کے مقدمہ میں ایف آئی اے کی ٹیم نے سیکٹرایف 10 میں چھاپہ مارکرازبکستان سے تعلق رکھنے والی 9 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوبتایاکہ انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹربابرخان نے گاہکوں کے بھیس میں چھاپامارکر فلیٹ میںمقیم ان لڑکیوںکوگرفتار کیا ۔ ان لڑکیوں کو شناخت کیلیے انویسٹی گیشن سیل منتقل کردیا گیا۔ امکان ہے کہ ایئرپورٹ سے فرار ہونیوالی دونوں ازبک لڑکیاں بھی انہی گرفتارلڑکیوں میں شامل ہونگی۔ایئرپورٹ سے لڑکیوں کے نکلنے کاواقعہ سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آبادزون کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کی نگرانی میں ٹیم ان لڑکیوں کی تلاش کررہی تھی۔اس حوالے سے جب ظفراقبال اعوان سے رابطہ کیاگیاتوانھوں نے غیر ملکی لڑکیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ،انھوں نے کہاکہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے ذریعے ان لڑکیوں کی شناخت کاعمل مکمل ہونے کے بعدمزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ دومطلوب ازبک لڑکیوں سے متعلق استفسار پر انھوں نے کہاکہ لڑکیوں کی مکمل شناخت کے بعدہی اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ مقدمہ میں مطلوب دوازبک لڑکیوں کے علاوہ دیگرلڑکیوں کا پاکستان میں قیام غیر قانونی ثابت ہوا توانھیں اپنے ملک واپس بھیجاجا سکتا ہے۔ انھوں نے کہااس حساس کیس کی تفتیش درست سمت میںجارہی ہے اور مختصر وقت میں سارے گینگ کاپتہ چلالیا گیا ہے۔خبرنگارکے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی ٹیموں نے ایف ٹین اور ایف الیون سمیت اسلام آبادکے تین پوش سیکٹروں میں الگ الگ چھاپے مارے اور مختلف اڈوں اورگلیوں سے دوگینگ لیڈر غیر ملکی خواتین سمیت بارہ لڑکیوں کو تحویل میں لیکر شامل تفتیش کرلیا ۔گرفتارلڑکیوں کا تعلق وسط ایشیائی ریاستوں سے ہے ۔یہ چھاپے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ گوندل کی سربراہی میں مارے گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک مقام سے آذربائجان کی ظریفہ نامی گینگ لیڈر خاتون کیساتھ یوکرائن کی رہائشی چار لڑکیوں کوحراست میں لیا گیا۔دوسرے چھاپے میں مرزو تانے نامی خاتون کیساتھ دو ازبک لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ تیسرے چھاپے میں بھی وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والی چار لڑکیوں کوحراست میں لیا گیا۔ ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفر اعوان نے بتایاکہ خواتین کو ایئرپورٹ سے نکلنے والی دو لڑکیوں کی تفتیش کیلئے تحویل میں لیاگیا ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا مذکورہ لڑکیوں میں وہ دو لڑکیاں بھی شامل ہیں یا نہیں۔ خصوصی نامہ نگارنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ گرفتار ہونیوالی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرایاجاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں