
میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ بیٹنگ نے صورتحال ہمارے حق میں کردی تھی، کوشش ہوگی فائنل میں غلطیاں نہ دہرائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر آج لڑکوں نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جیت یقینی ہوئی۔
لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
'WIESE' is all you could hear in the ground as the big man flaunted his firepower. #HBLPSL7 I #LevelHai I #LQvIU pic.twitter.com/JTHrBuFHVA
- PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022
اس موقع پر لاہور قلندرز کے مرد میدان اور میچ کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ ویزنے کہا کہ آج کے میچ میں بارش، شائقین کا جوش و خروش اور سنسنی خیز لمحات سمیت سب کچھ تھا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ آج کا مقابلہ پی ایس ایل کی تاریخ کے بہترین میچوں میں سے ایک تھا، لاہور قلندرز اور شاہین شاہ آفریدی کو جیت مبارک ہو!۔
Today I witnessed one of the best matches in the PSL history. Congratulations @lahoreqalandars on a well deserved win! Great display of captaincy by Shaheen throughout the tournament. Good luck to both of the finalist teams . Thank you Saad for the dinner 😊 pic.twitter.com/FNw18SVoKl
- Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 25, 2022
واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تاریخ میں واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ٹرافی اپنے نام کرنے سے قاصر رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔