کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

نئے مغربی سلسلے کے نتیجے میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور سمیت دیگر اضلاع میں بوندا باندی یا پھوار ہوسکتی ہے

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16سے18ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD/RAWALPINDI:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہے گی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے تین دن کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16سے18ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 80فیصد جبکہ شام کے وقت 30فیصد تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے بتایا کہ شہر کا مطلع دن کے وقت صاف جبکہ رات میں کچھ خنکی ہوسکتی ہے، 28 فروری سے ایک نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ نئے مغربی سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور سمیت دیگر اضلاع میں بونداباندی یا پھوار ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں اس مغربی سلسلے کے تحت بارش یا ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کو صبح کے وقت شہر کی فضاوں پرہلکی دھند کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز وہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story