امریکی ریگولیٹری اداروں نے متعدد مثبت تبدیلیاں تسلیم کیں نیشنل بینک
امریکی فیڈرل ریزور بورڈ،ریزرو بینک،اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسزسے معاہدہ
نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
نیشنل بینک کے ترجمان کے مطابق معاہدے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کے جرمانے شامل ہیں اور "تاریخی مطابقت پروگرام" کی کمزوری اور عمل درآمد میں بہتری و عمدگی میں تاخیرکی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے جبکہ رقوم کی بے جا آمد و رفت یا قصداً غلط روی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نیشنل بینک نیو یارک برانچ مئی 2020 سے نئی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس کے مطابقت پروگرام کو آگے بڑھانے میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔ امریکی ریگولیٹری اداروں نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی متعدد مثبت تبدیلیوں کو تسلیم کیا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان اور نیویارک برانچ امریکی ریگولیٹری اداروں کی توقعات کی تشفی کے لیے پوری طرح ثابت قدم ہے۔