پشاور میں پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں افغان سیکیورٹی ایجنسی کے ملوث ہونیکا انکشاف

افغان انٹیلی جنس کے لوگ عمومی طور پر واردات میں موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں، پشاور پولیس سینئر آفیسر


عمیر محمد زئی February 20, 2014
افغان انٹیلی جنس کے لوگ عمومی طور پر واردات میں موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں، پشاور پولیس سینئر آفیسر ۔ فوٹو اے ایف پی

پشاور پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق پشاور میں پولیو ٹیم کے رضاکاروں اور ان کی حفاظت کے لئے مامور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں افغانستان کی سیکیورٹی ایجنسی ملوث ہے۔

پشاور پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایکسپریس کو بتایا کہ انہیں حساس اداروں نے کچھ عرصہ قبل مطلع کیا تھا کہ شہر میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوگا اور اس کیلیے سائیلنسر والا ہتھیاراستعمال ہوگا جبکہ ممکنہ طور پر اس میں افغانی ملوث ہوسکتے ہیں۔انھوں نے بتایاکہ جب انھوں نے مزید تحقیق کی اور کچھ گرفتاریاں عمل میں لائیں تو انھیں شواہد ملے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں میں افغانستان کی نیشنل ڈائیریکٹریٹ آف سیکیورٹی ملوث ہے۔انھوں نے بتایاکہ افغان انٹیلی جنس کے لوگ عمومی طور پر واردات میں موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں اور اس کام کیلیے وہ سائیلنسر والے ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |