امریکا روسی صدراور وزیرخارجہ پرپابندیاں عائد کرے گا
برطانیہ اوریورپی یونین بھی روسی صدر اوروزیرخارجہ پرپابندیاں عائد کرچکے ہیں
امریکا نے روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرے گا۔ پابندیوں کا مقصد روسی صدرکوبراہ راست پیغام دینا ہے۔
ترجمان نے مزیدکہا کہ امریکا یوکرین کے بحران کوسفارتی کوششوں سے حل کرنے کومسترد نہیں کرتا تاہم ایک ایسے رہنما سے جس نے ایک خودمختار ملک پرحملہ کیا ہوسفارتی رابطے مناسب نہیں۔
اس سے قبل برطانیہ اوریورپی یونین بھی صدرپیوٹن اورروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں لگانے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔