روس نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف مذمتی قرارداد ویٹوکردی

چین، متحدہ عرب امارات اوربھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک February 26, 2022
روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آواز نہیں دبا سکتا، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر:فوٹو:فائل

روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پرحملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹوکردیا۔

سلامتی کونسل کے11 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد کی ووٹنگ کے وقت بھارت اورمتحدہ عرب امارات بھی غیرحاضر رہے۔

قرارداد امریکا کی مدد سے ڈرافٹ کی گئی تھی۔ روس کے قرارداد ویٹوکرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیرلنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آوازیں نہیں دبا سکتا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 193 ارکان پرمشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں