نئی ریاست کے قیام پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ بطور احتجاج مستعفی

کرن کمار ریڈی نے کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے


INP February 20, 2014
کرن کمار ریڈی نے کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔فوٹو: فائل

بھارت میں نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بل پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی مستعفی ہوگئے۔

ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیماندھرا میں ہڑتال ہے۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی نے آندھرا پردیش کی تقسیم کو ووٹ ہتھیانے کی سیاست قرار دیتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا، انھوں نے کانگریس کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔ تلنگانہ بِل آج راجیا سبھا میں پیش کیا جانا تھا تاہم ہنگامے کے سبب اسپیکر نے اجلاس12 بجے تک ملتوی کردیا۔ لوک سبھا بِل کی منظوری دے چکی ہے۔ سیماندھرا میں ہڑتال کے باعث کاروبار بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، دوسری جانب تلنگانہ میں جشن کا سماں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں