شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن ایک دہشتگردہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 26, 2022
ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

JAKARTA: شمال وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسزکے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسزکے آپریشن کوسراہا اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ اپنی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں