اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

20 کلو ہیروئن گارمنٹس، کراکری اور دستانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک February 26, 2022
 کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کے لئے بک کروایا گیا تھا، اے این ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

اے این ایف نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کیلئے بک کروائے گئے کارگو سے 20 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گارمنٹس، کراکری اور دستانوں پر مشتمل کارگو سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف نے بتایا کہ کارگو کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے برطانیہ کے لئے بک کروایا گیا تھا، اور اس کارگو کے سامان گارمنٹس، کراکری اور دستانوں میں 20 کلوگرام ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں