امریکا اسلحہ فراہم کرے کیف سے نکلنے کے لئے طیارہ نہیںیوکرینی صدر

ہمیں ٹینک تباہ کرنے کے لئے اسلحہ چاہئے انخلا کے لئے سواری نہیں، صدریوکرین


ویب ڈیسک February 26, 2022
میں اورمیرے حکومتی ارکان کیف میں ہی رہیں گے،یوکرینی صدر:فوٹو:فائل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے انخلا کرانے کی پیشکش مسترد کردی۔

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے انہیں کیف سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کومسترد کردیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہاں جنگ ہورہی ہے۔ہمیں ٹینک تباہ کرنے کے لئے گولہ بارود چایئے یہاں سے نکلنے کے لئے سواری نہیں۔

مزید پڑھیں: روس سے ڈرنے والے نہیں لیکن عالمی برادری نے تنہا چھوڑ دیا، یوکرینی صدر

اس سے قبل کیف کی ایک سڑک پربنائی گئی ویڈیو میں یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کا اولین ہدف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آپ مجھے آئندہ زندہ نہ دیکھ سکیں۔ میں اورمیرے حکومتی ارکان دارالحکومت کیف میں ہی رہیں گے۔ہم روس کیخلاف ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں: چیچنیا کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

اسے بھی پڑھیں: یوکرینی فوجی نے ملکی دفاع کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا

اسی سے متعلق: یوکرین کی رکن اسمبلی اور سابق صدر نے اپنے وطن کے دفاع میں اسلحہ اُٹھالیا

یہ بھی پڑھیں: روس کے3500 فوجیوں کو ہلاک،200 کو گرفتارکرلیا،یوکرین

دوسری جانب یوکرین کے وزیر صحت نے بتایا کہ روس حملے کے نتیجے میں اب تک 198 شہری ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور کئی گھر بمباری کی زد میں آئے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ حملہ آوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 33 بچوں سمیت ایک ہزار 115 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: روس نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف مذمتی قرارداد ویٹوکردی

یہ بھی پڑھیں: یوکرین سے متعدد پاکستانی پولینڈ منتقل، وطن واپسی کیلیے پی آئی اے پروازیں کل روانہ ہوں گی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے حملوں میں شدت اُس وقت آئی جب روسی فوج کیف میں داخل ہوئی، جس پر اسے مزاحمت کا سامنا رہا جبکہ دو طرفہ فائرنگ بھی ہوئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں