پاکستان آسٹریلیا سیریز کے ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے

پہلے ہی روز ریکارڈ 14 ہزار سے زیادہ ٹکٹس آن لائن فروخت ہوگئے


Muhammad Yousuf Anjum February 26, 2022
راولپنڈی کے بعد آج سے کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹس کی بھی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی (فوٹو : فائل)

GENEVA: پاکستان اور آسٹریلیا کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ہی روز ریکارڈ 14 ہزار سے زیادہ ٹکٹس آن لائن فروخت ہوگئے، راولپنڈی کے بعد آج سے کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹس کی بھی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے دن چار مارچ سے شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ٹکٹس خریدنے میں شائقین کی اتنی دلچسپی دیکھ کر پی سی بی حکام خاصے خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ تماشائی گراؤنڈ میں آکر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک آسٹریلیا سیریز کے تمام ٹکٹس کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

کراچی ٹیسٹ 12 مارچ سے شیڈول ہے۔ 21 مارچ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں ون ڈے سیریز کے ساتھ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس بھی بک کروانا ممکن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں