خیبرپختونخوا حکومت کا مزید 3 طبی اداروں کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کا فیصلہ

ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے، محکمہ صحت


ویب ڈیسک February 26, 2022
ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے، محکمہ صحت۔ فوٹو:فائل

کراچی: خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھجوا دی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ، لیاقت میموریل اسپتال کوہاٹ، فاؤنٹین ہاؤس پشاور کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دیا جائے گا، اس سے قبل خیبرپختون خوا میں 11 اسپتالوں اور ان کے ملحقہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ایم ٹی آئی کا درجہ دیا گیا ہے، ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں