سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا پولیس کو ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر February 26, 2022
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا پولیس کو ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

کراچی: عدالت نے دہشتگردوں کے علاج و معالجے میں سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں سابق میئر و ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف دہشتگردوں کے علاج و معالجے میں سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں سابق میئر و ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور تفتیشی افسر کو وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف 2015 میں رینجرز کے چھاپے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔