روس اور یوکرین جارحیت سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کریں طالبان
روس اور یوکرین تنازع پر ہماری خارجہ پالیسی غیر جانبدار رہے گی، ترجمان وزارت خارجہ
TOKYO:
طالبان روس اور یوکرین تنازع پر غیر جانبدار رہتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین تنازع پر ان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر غیر جانبدار ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے فریقین مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کریں۔
یہ خبر پڑھیں : یوکرین کی رکن اسمبلی اور سابق صدر نے اپنے وطن کے دفاع میں اسلحہ اُٹھالیا
طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ ایسی اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ہمیں اسلحہ چاہئے،کیف سے انخلا کے لئے سواری نہیں،یوکرینی صدر
ترجمان عبدالقہار بلخی نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ خطے میں افغان طلبا سمیت دیگر تارکین وطن کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : روس کے3500 فوجیوں کو ہلاک،200 کو گرفتارکرلیا،یوکرین
واضح رہے کہ روس نے دو روز قبل یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس میں جنگ کے پہلے روز فوجی اہلکاروں سمیت 135 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔