نیب کیس میں گرفتار اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

یہ سارا سونا میری ساس نے مجھے بطور تحفہ دیا ہے، ملزم کا مؤقف

یہ سارا سونا میری ساس نے مجھے بطور تحفہ دیا ہے، ملزم کا مؤقف (فوٹو : فائل)

LONDON:
اینٹی کرپشن افسر کے گھر ساڑھے تین سو تولا سونا برآمد ہوا ہے، جب کہ ملزم کا کہنا ہے کہ یہ سارا سونا میری ساس نے بطور تحفہ مجھے دیا۔


کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم رفیق قریشی 1996 میں مختیار کار بھرتی ہوا تھا، رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہا ہے، ملزم نے ڈیفنس فیز 8 خیابان غالب میں 80 ملین روپے کی پراپرٹی خریدی ہے، جب کہ اس کے پاس ساڑھے تین سو تولے سے زائد سونا ہے، اور ملزم کا مؤقف ہے کہ ساس نے سونا بطور تحفہ دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے پاس کلفٹن بلاک 2 میں ایک فلیٹ اور ڈی ایچ اے میں پلاٹ ہے، ملزم کے پاس 32 ملین روپے ہیں، ملزم کی جائیداد اس کی آمدن سے زیادہ ہے، ضمانت مسترد کی جائے۔ احتساب عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔
Load Next Story