یوکرین تنازعپولینڈ کا روس سے فٹبال میچ کھیلنے سے انکار

دیگر فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے


ویب ڈیسک February 26, 2022
فوٹو: اے ایف پی

LONDON: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پولش سوکر فیڈریشن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں روس کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولش سوکر فیڈریشن کے صدر سیزری کولیسزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روس کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پولینڈ فیفا کو متفقہ مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے دیگر فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں کہا کہ یہ وقت الفاظ کا نہیں عمل کا ہے، پولینڈ نے یہ اقدام جارحیت کے پھیلاؤ کی بنا پر اٹھایا۔

اس سے قبل پولینڈ نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ مارچ کو ماسکو میں کوالیفائنگ پلے آف سیمی فائنل نہیں کھیلنا چاہتا۔ فاتح ٹیم فیفا ورلڈکپ قطر میں جگہ بنانے کے لیے سویڈن یا جمہوریہ چیک سے مقابلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ پاول زیفرنا کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے 1 لاکھ سے زائد افراد سرحد عبور کر کے پولینڈ پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں